شامی عوام کا ترک فوج کی موجودگی کے خلاف احتجاج

images-25.jpeg

شامی عوام کا ترک فوج کی موجودگی کے خلاف احتجاج
🔹 مغربی حلب میں شامی عوام نے ایک ترک فوجی اڈے پر حملہ کرتے ہوئے اور فوجیوں پر پتھراؤ کرکے ترک افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔
🔹 مظاہرین کا کہنا تھا کہ ترک فوج نے گذشتہ برسوں میں ان کی زرعی زمینیں معین مدت کے لیے کرایہ پر لی تھیں، لیکن معاہدوں کی مدت ختم ہونے کے بعد نہ تو زمینیں واپس کی گئیں اور نہ ہی کوئی معاوضہ ادا کیا گیا۔
🔹 مقامی ذرائع کے مطابق اس قسم کے اقدامات دیگر علاقوں میں بھی دہرائے گئے ہیں اور یہ شامی زمین مالکان کے خلاف ایک منظم استحصال کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔
🔹 ترک فوج نے ان احتجاجات کے جواب میں آنسو گیس فائر کرکے مظاہرین کو منتشر کیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز الرٹ ہوکر اڈے کے اطراف محاصرہ کرنے لگیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے