پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر سے اضافے کا امکان

پٹرولیم.jpg

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر سے ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 54 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 79 پیسے کے اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے پٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 15 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 269 روپے 99 پیسے سے بڑھ کر 274 روپے 78 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 06 پیسے اضافے کا امکان ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 179 روپے 87 پیسے ہو جائے گی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر 3 روپے 68 پیسے مہنگا ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے