ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے نتیجے میں اسرائیلی معیشت میں 3.5 فیصد سکڑاؤ

🔻ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے نتیجے میں اسرائیلی معیشت میں 3.5 فیصد سکڑاؤ
اسرائیل کے محکمہ شماریات نے رپورٹ دی ہے کہ سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں اسرائیل کی معیشت مجموعی قومی پیداوار (GDP) میں 3.5 فیصد کی نمایاں کمی کے ساتھ شدید گراوٹ کا شکار ہوئی۔ اس کی وجہ جون میں ایران کے ساتھ ہونے والی 12 روزہ جنگ کو قرار دیا گیا ہے، جس نے صارفین کے اخراجات، برآمدات اور سرمایہ کاری پر منفی اثر ڈالا۔
🔹نجی اخراجات میں 4.1 فیصد کمی آئی۔
🔹اشیا اور خدمات کی برآمدات میں 3.5 فیصد کمی واقع ہوئی۔
🔹سرکاری اخراجات میں 1 فیصد کمی ہوئی۔
🔹سرمایہ کاری برائے مستقل اثاثہ جات میں 12.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
🔹تجارتی پیداوار بھی 6.2 فیصد کم ہوئی۔