یوکرین کا کلیدی شہر ہمارے قبضے میں آ گیا ہے

IMG_20250802_035504_891.jpg

🔻روس نے دعویٰ کیا: یوکرین کا کلیدی شہر ہمارے قبضے میں آ گیا ہے
🔹روس نے زمینی حملوں میں شدت لاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فوجی دستوں نے تقریباً 18 ماہ کی شدید لڑائی کے بعد مشرقی یوکرین میں واقع اہم شہر "چاسیف یار” پر قبضہ کر لیا ہے۔
🔹یوکرین کی فوج نے جمعرات کو تصدیق کی کہ روسی افواج نے چاسیف یار کے آس پاس کے علاقوں پر حملہ کیا ہے، لیکن شہر کے سقوط کو رد کر دیا۔
🔹روسی وزارت دفاع نے بھی ڈرون سے لی گئی تصاویر جاری کی ہیں جن میں روسی افواج کو شہر کے مختلف حصوں میں دکھایا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق، 4200 سے زائد عمارتیں اور ڈھانچے کلیئر کر دیے گئے ہیں اور تقریباً 50 یوکرینی فوجی قیدی بنا لیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے