یحیی سریع، ترجمان مسلح افواج یمن کا اعلان:

🔻 یحیی سریع، ترجمان مسلح افواج یمن کا اعلان:
🔹 یمن کی مسلح افواج کی بحریہ نے اس جنگی کارروائی میں "ETERNITY C” نامی جہاز کو نشانہ بنایا، جو فلسطینِ اشغالی کے ام الرشراش بندرگاہ کی طرف رواں دواں تھا۔
🔹 یہ آپریشن ایک بغیر پائلٹ کشتی (ڈرون بوٹ) اور چھ کروز اور بیلسٹک میزائلوں کی مدد سے انجام پایا۔
🔹 اس کارروائی کے نتیجے میں جہاز مکمل طور پر غرق ہو گیا، اور یہ آپریشن صوتی و تصویری شکل میں دستاویزی طور پر محفوظ کیا گیا ہے۔
🔹 آپریشن کے بعد، یمن کی بحریہ کے خصوصی دستے موقع پر پہنچے، تاکہ جہاز کے کچھ کارکنان کو بچایا جائے، انہیں ابتدائی طبی امداد دی جائے اور ایک محفوظ مقام پر منتقل کیا جا سکے۔
🔹 اس جہاز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس کی مالک کمپنی نے طویل مدت کے بعد ام الرشراش بندرگاہ میں دوبارہ اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا، حالانکہ یہ بندرگاہ مکمل طور پر ممنوع اور تحریمشدہ قرار دی گئی ہے۔
نیز، جہاز کو یمنی بحریہ کی جانب سے دی گئی کالز اور وارننگز کا کوئی جواب نہ دینے پر کارروائی کی گئی۔
🔹 یمنی مسلح افواج ایک بار پھر تمام کمپنیوں کو خبردار کرتی ہیں جو فلسطینِ اشغالی کی بندرگاہوں سے تعاون کرتی ہیں:
ان کے تمام جہاز اور عملہ — خواہ دنیا کے کسی بھی مقام پر ہوں — یمنی مسلح افواج کے نشانے پر ہوں گے۔