یمن نے امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے دور کا خاتمہ کر دیا؛ ایک ایسا خطرہ جو واشنگٹن کا خوابِ پریشان بن گیا
یمن نے امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے دور کا خاتمہ کر دیا؛ ایک ایسا خطرہ جو واشنگٹن کا خوابِ پریشان بن گیا
🔹️سیکیورٹی امور کے ماہرین اور مبصرین کا ماننا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہازوں کا دور — جس کے ذریعے امریکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حریفوں میں خوف و ہراس پیدا کرتا رہا ہے — اب اپنے اختتام کے قریب ہے۔
🔹️یحیی سریع نے گزشتہ اپریل میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "ہیری ٹرومین” پر حملے کی خبر دی۔ اگرچہ امریکی فضائیہ نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ بحری جہاز حملے کے بعد بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم امریکہ نے یمنی میزائل حملوں سے بچنے کے لیے اپنے بحری بیڑوں کی پوزیشنز بدل دیں۔
🔹️فی الحال امریکہ کے پاس ایسے دفاعی نظام موجود نہیں ہیں جو جدید ہائپرسونک (مافوق الصوت) میزائلوں کو روک کر تباہ کر سکیں۔ "ڈانگ فنگ 27” ایک چینی میزائل ہے جو خاص طور پر بحری جہازوں پر حملے کے لیے تیار کیا گیا اور 2021 میں اسے پہلی بار منظر عام پر لایا گیا۔
