شیخ نعیم قاسم: یمنیوں نے امریکہ اور اسرائیل کو ذلیل و خوار کر دیا

IMG_20250707_132455_480.jpg

IMG_20250707_132455_480.jpg

شیخ نعیم قاسم: یمنیوں نے امریکہ اور اسرائیل کو ذلیل و خوار کر دیا

(حزب اللہ لبنان کے نائب سیکریٹری جنرل، شیخ نعیم قاسم، کی عاشورہ کے اجتماع سے خطاب):

🔹 سلام ہو یمن پر، جو جہاد اور غیرت کا چراغ ہے۔ آپ نے فلسطین، غزہ، حق و آزادی کے مقصد کی حمایت میں ایک بے مثال نمونہ پیش کیا ہے۔ آپ نے امریکہ اور اسرائیل کو ذلت سے دوچار کر دیا۔

🔹 سلام ہو رہبرِ الہام بخش، جناب سید عبدالملک الحوثی پر اور یمن کی قوم و مسلح افواج پر۔ یہ سب عظیم قربانیاں ہیں جو ان شاء اللہ تاریخ میں آپ کے نام سے لکھی جائیں گی۔

🔹 سلام ہو عراق پر، عراق کی دینی مرجعیت پر، الحشد الشعبی (عوامی رضاکار فورس) پر اور عراقی قوم پر، کیونکہ آپ عزت و فتح کے حامل لوگ ہیں؛ آپ نے مشکل ترین لمحوں میں استقامت دکھائی اور اب بھی حق کے راستے پر گامزن ہیں۔

🔹 سلام ہو پورے محورِ مقاومت (مزاحمتی بلاک) پر، ان کے تمام اتحادی ممالک اور ان اقوام پر جو ان کے ساتھ کھڑی ہیں، کیونکہ آپ نے اپنی استقامت سے ثابت کر دیا کہ مقدس سرزمین کی آزادی ایک فرض ہے، اور یہ آزادی یقینی طور پر حاصل ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے