ہم کبھی اپنا اسلحہ دشمن کے حوالے نہیں کریں گے

نعیم قاسم: اسرائیل پوری دنیا کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے / ہم کبھی اپنا اسلحہ دشمن کے حوالے نہیں کریں گے
🔹️ شیخ نعیم قاسم، سیکریٹری جنرل حزب اللہ لبنان، نے گذشتہ شب بیروت کے جنوبی علاقے "ضاحیہ” میں مجتمع سیدالشهدا (ع) میں ماہ محرم کی ساتویں شب کی مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
امریکہ اور صیہونی رژیم نے لبنان کے خلاف سازش تیار کی ہے،
مگر قابض صیہونی حکومت کو ہمارے داخلی امور میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں۔
🔹️ ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمیں دھمکی دے کر کوئی رعایت لینے کی کوشش کرے،
کیونکہ ہم کبھی اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے
اور ہرگز اپنا اسلحہ صیہونی دشمن کے حوالے نہیں کریں گے۔
🔹️ اسرائیل کے ساتھ لبنانی حکومت کے ذریعے ایک غیرمستقیم جنگ بندی کا معاہدہ موجود ہے
اور اسرائیلی رژیم کو اس کی پابندی کرنی چاہیے،
لیکن جو امور لبنان کے داخلی معاملات سے متعلق ہیں، وہ ہم خود سنبھالتے ہیں،
اور دوسروں کو اس میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔
🔹️ انہوں نے مزید کہا:
امام خمینیؒ نے اپنی بعض خطبوں میں بارہا تاکید کی کہ
"اسلامی جمہوریہ ایران، حکومتِ امام زمانہؑ ہے”
کیونکہ وہ جو راستہ اپنائے ہوئے ہے اور حق کی راہ میں مسلسل جدوجہد کر رہا ہے،
وہی کام ہے جو امام مہدی (عج) انجام دیں گے۔