بلوچستان، ناقص کارکردگی پر 8 اضلاع کے ڈسٹرک ہیلتھ آفیسرز معطل

حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے کے 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ( ڈی ایچ اوز) کو ناقص کارکردگی پر معطل کر دیا گیا۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ناقص کارکردگی، غفلت اور صحت کی سہولیات میں رکاؤٹ پرمذکورہ ڈی ایچ اوز کو معطل کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کئے گئے افسران میں بلوچستان کے ضلع چاغی، کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز شامل ہیں۔ اعلامیہ میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو فوری طور پر عارضی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔