انصار اللہ یمن کا حملہ

💠 ہم نے بن گوریون ایئرپورٹ کو "فلسطین ۲” ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا
یمنی مسلح افواج کے ترجمان:
🔹 یمن کی مسلح افواج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایک پیشرفتہ اور درست فوجی آپریشن کے دوران ایک "فلسطین ۲” ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کو مقبوضہ علاقے یافا میں واقع بن گوریون ایئرپورٹ پر داغا گیا۔
🔹 ان کے مطابق، حملہ کامیابی سے ہدف پر لگا، جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں اور صہیونی باشندے بڑی تعداد میں پناہ گاہوں کی طرف فرار ہو گئے۔
🔹 اسی وقت، یمنی مسلح افواج کے ڈرون یونٹ نے بھی تین ڈرونز کے ذریعے صہیونی حکومت کے تین حساس اہداف کو نشانہ بنایا، جو مقبوضہ فلسطین کے علاقوں یافا، عسقلان اور اُم الرشرش (ایلات) میں واقع تھے۔