سردار علی‌محمد نائینی نے بیان کیا:

IMG_20250702_143427_767.jpg

💠 فرماندہ معظم کل قوا نے اپنی ہوشمندانہ حکمتِ عملی سے مسلح افواج کو شایانِ شان جواب کے لیے آمادہ کیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان سردار علی‌محمد نائینی نے بیان کیا:

🔹️ عوام کی موجودگی، ماضی کی تمام حساس اور اہم تاریخی مواقع کی طرح، نہایت ممتاز اور بے نظیر تھی۔ عوام کا پیغام دشمن کے لیے یہ تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک بے مثال قومی طاقت کا حامل ہے۔

🔹️ یہ قومی سرمایہ، اسلامی نظام کی سب سے اہم طاقت اور بازدارندگی کا عنصر ہے، جس کا کوئی بدل نہیں۔ عوام کا اتحاد، موجودگی، ہمدلی اور شہداء کے لیے یہ احساسِ ذمہ داری اور وفاداری دنیا میں بے مثال ہے۔

🔹️ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے نئے فوجی کمانڈروں کی تقرری ایک حکیمانہ اقدام تھا جس نے دشمن کے تمام حساب کتاب درہم برہم کر دیے۔ دشمن ہمیشہ توہمات میں مبتلا رہا ہے اور ایران سے متعلق اس کی تمام منصوبہ بندی غلط ثابت ہوئی ہے۔

🔹️ ایرانی قوم کا دشمن ایک ایسے عظیم مردِ الٰہی یعنی حضرت آیت‌الله العظمی سید علی خامنه‌ای کی دانش، حکمت، تدبیر اور شجاعت سے روبرو ہے، اور وہ اسلامی نظام کے اصل مؤلفہ قوت کو سمجھنے سے قاصر ہے۔

🔹️ دشمن نے وہم، خیالی اندازوں اور غلط حسابات کی بنیاد پر ایسی حماقت کی، لیکن اُسے ایران کی مسلح افواج کے فوری اور فیصلہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے