کرم تعمیر امن جرگہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

n01217920-b.jpg

صدہ، کرم میں کرم تعمیر امن جرگہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں ضلع کرم کے تمام مکاتبِ فکر، مشران، نمائندگان، علمائے کرام، نوجوانان اور باشعور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ جرگہ میں اتفاقِ رائے سے یہ لائحہ عمل منظور کیا گیا کہ آئندہ ایک ماہ تک ضلع کرم کے تمام مشران، عمائدین، نمائندگان اور عوام اُن تمام سرکاری جرگوں، اجلاسوں اور تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے جو سرکاری جگہوں پر یا ریاستی نمائندوں کی موجودگی میں منعقد ہوں گی۔ جرگہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سنٹرل کرم ٹاٹانگ، غولیا نگو اور پاٹی کے مکینوں کو دیے گئے بے دخلی کے نوٹسز فی الفور واپس لیے جائیں۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں سے ہر سطح پر مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔

جرگہ کے شرکاء نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ جرگے کے مطالبات کو سنجیدگی سے لے اور ان کے حل کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے۔ یہ جرگہ کرم میں امن، انصاف اور باوقار شہری حقوق کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ جرگہ کے منتظمین، ضلع کرم کے تمام مکاتبِ فکر، مشران، نمائندگان، علمائے کرام، نوجوانان اور باشعور شہریوں کا جرگے میں شرکت پر دِل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے