امریکہ نے ایران پر جارحیت کی تو بحیرہ احمر میں اس کے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے، یمن کا اعلان

n01216130-b.jpg

یمن نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں ایران کے خلاف فوجی جارحیت کی تو وہ بحر احمر میں امریکی بحری جہازوں اور جنگی کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ السریع نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا کوئی بھی مشترکہ حملہ امت مسلمہ پر براہ راست جارحیت ہو گا، جس کا مقصد خطے پر صیہونی تسلط مسلط کرنا اور اس کے عوام کی آزادی اور خودمختاری کو سلب کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی افواج خطے میں تمام فوجی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کریں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یمن کسی بھی برادر اسلامی ملک پر ہونے والے حملے کے خلاف خاموش تماشائی نہیں بنے گا۔ یحییٰ السریع نے مزید کہا یہ جنگ پوری امت کی جنگ ہے، ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہم ہر اس کا ساتھ دیں گے جو صیہونی جارحیت کا مقابلہ کر رہا ہے، خواہ وہ اپنے دفاع میں ہو یا فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے