خان یونس میں مزاحمتی مجاہدین اور "ابو شباب” کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ

IMG_20250610_201251_051.jpg

خان یونس میں مزاحمتی مجاہدین اور "ابو شباب” کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ

🔹 فلسطینی مزاحمتی مجاہدین اور اسرائیل کے حمایت یافتہ "یاسر ابو شباب” گروہ کے درمیان جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقے بطن السمین (خان یونس) میں شدید جھڑپ ہوئی۔

🔹 جھڑپ کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اور اسرائیلی فوج نے ایک مسلح ڈرون کو موقع پر بھیجا تاکہ صورت حال پر قریب سے نظر رکھی جا سکے۔
اس ڈرون نے فلسطینی مزاحمتی مجاہدین کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم چار مجاہد شہید ہو گئے۔

🔹 یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی فوج نے کھلے عام اور براہِ راست "یاسر ابو شباب” کے گروہ کی عسکری میدان میں پشت پناہی کی ہے۔

👈 اس سے قبل عبری میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں مزاحمت کے مخالف گروہوں کو مضبوط کرنے کی غرض سے ایک نیم فوجی گروہ کو اسلحہ فراہم کیا ہے، جس کی قیادت یاسر ابو شباب کر رہا ہے۔

🔸 اس منصوبے کا مقصد:

  • مزاحمتی گروہوں خصوصاً حماس کو کمزور کرنا
  • اندرونی خانہ جنگی اور انتشار کو ہوا دینا
  • انسانی امداد کی لوٹ مار کو بڑھانا
  • غزہ کے اندر افراتفری اور انتشار پیدا کرنا

📌 یہ اسرائیل کی ایک نئی سازش ہے تاکہ مزاحمت کو اندر سے کمزور کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے