اسرائیلی فوج کی جانب سے کشتی "مادلین” کو روک لیا گیا

IMG_20250609_155338_505.jpg

اسرائیلی فوج کی جانب سے کشتی "مادلین” کو روک لیا گیا

🔹 آج صبح سویرے صیہونی فوج کی خصوصی فورسز نے کشتی مادلین پر دھاوا بول کر اسے تحویل میں لے لیا اور اس پر سوار تمام کارکنوں اور عملے کو گرفتار کر لیا۔

🔹 فریڈم فلوٹیلا (آزادی کے بیڑے) کے اتحاد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کشتی مادلین کی ضبطی کی تصدیق کی اور کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے مقصد سے روانہ ہونے والی اس امن بردار کشتی پر غیر قانونی حملہ کر کے اس کے تمام سرنشینوں کو اغوا کر لیا ہے۔

🔹 عبرانی میڈیا نے بھی اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کشتی مادلین اور اس پر سوار تمام گرفتار شدگان کو فلسطین کے جنوبی علاقے میں واقع مقبوضہ بندرگاہ اشدود منتقل کر دیا گیا ہے۔

🔹 صیہونی حکام کے مطابق، کشتی مادلین کے تمام سرنشینوں کو بندرگاہ اشدود پہنچنے کے بعد فلسطین سے نکالنے کے لیے اسرائیلی پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے