غزہ پر صیہونی فضائی حملے میں فلسطینی مجاہدین تحریک کے اعلیٰ رہنما شہید

IMG_20250608_204554_302.jpg

غزہ پر صیہونی فضائی حملے میں فلسطینی مجاہدین تحریک کے اعلیٰ رہنما شہید

🔹فلسطینی مزاحمتی تحریک "الـمجاهدين” نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی فضائی جارحیت میں غزہ شہر کے محلہ الصبرہ پر بمباری کے نتیجے میں تحریک کے بانی و سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسعد عطیہ ابو شریعہ المعروف "ابو الشیخ” اور ان کے بھائی احمد عطیہ ابو شریعہ المعروف "ابو فلسطین”، جو تحریک کی اعلیٰ قیادت کے رکن اور غزہ کے علاقائی سربراہ تھے، شہید ہو گئے ہیں۔

🔹تحریک المجاہدین نے اس حملے کو "بزدلانہ ٹارگٹ کلنگ اور کھلی جنگی جنایت” قرار دیتے ہوئے کہا:

"ہمارے کمانڈروں کی شہادت مزاحمت کی ارادہ کو ہرگز نہیں توڑ سکتی، بلکہ یہ ہمارے مجاہدین کے حوصلے اور جہاد کے راستے پر استقامت کو مزید پختہ کرتی ہے۔”

🔹یہ شہادت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب صیہونی حکومت نے حالیہ ہفتوں میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے اہم کمانڈروں کو نشانہ بنانے اور رہائشی علاقوں پر فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے