اسرائیل کے اہم خفیہ دستاویزات ایران منتقل

تہران کا تل ابیب کو بڑا دھچکا؛ اسرائیل کے اہم خفیہ دستاویزات ایران منتقل
🔹 ایرانی ذرائع ابلاغ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس ایجنسی نے اسرائیل کے حساس اور اسٹریٹجک خفیہ معلومات، بشمول جوہری منصوبوں اور تنصیبات سے متعلق ہزاروں دستاویزات تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
🔹 ان ذرائع کے مطابق، یہ انٹیلیجنس آپریشن کچھ عرصہ قبل انجام پایا، لیکن چونکہ دستاویزات کی تعداد بہت زیادہ تھی اور ان کی محفوظ منتقلی ایران کے اندر ایک نازک مرحلہ تھا، اس لیے مکمل اطمینان تک میڈیا پر خاموشی اختیار کی گئی تھی کہ تمام دستاویزات محفوظ مقامات تک پہنچ چکی ہیں۔
🔹 یہ سیکیورٹی اسکینڈل اسرائیلی وزیر اعظم نتانیاہو اور ان کی حکومت کو اندرونی طور پر مزید سیاسی دباؤ میں ڈال سکتا ہے۔
اس آپریشن کو کس طرح انجام دیا گیا اور اس قدر بھاری مقدار میں دستاویزات کو مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں سے ایران منتقل کیا گیا، یہ ایک قابلِ توجہ موضوع ہے۔