سفارت عراق کا شام میں آیتالله سیستانی کے دفتر پر حملے کے خلاف باضابطہ احتجاج
سفارت عراق کا شام میں آیتالله سیستانی کے دفتر پر حملے کے خلاف باضابطہ احتجاج
عراق کی سفارت خانے نے دمشق میں آیتالله العظمیٰ سیستانی کے دفتر پر ہونے والے حملے کے خلاف سرکاری احتجاج شامی وزارت خارجہ کو پیش کر دیا ہے۔
🔸 اس حملے میں وہ افراد ملوث تھے جو خود کو دمشق کے مضافات کی جنرل سیکیورٹی سروس سے وابستہ ظاہر کر رہے تھے۔
🔸 العهد نیوز (عراق) کی رپورٹ کے مطابق، تین روز قبل "ابو اکرم” نامی دہشت گرد گروہ نے آیتالله سیستانی کے دفتر پر یورش کی، دفتر کی سیکیورٹی کیمرے اور قیمتی املاک چوری کر لی گئیں۔
عراقی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ شامی حکومت فوری تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو گرفتار کرے اور اس طرح کے واقعات کی پیشگی روک تھام کو یقینی بنائے۔
