القسام بریگیڈز کا ڈرون حملہ، صہیونی فوجی زخمی

شمالی غزہ میں القسام بریگیڈز کا ڈرون حملہ، صہیونی فوجی زخمی
🔹 حماس کے عسکری ونگ "کتائب القسام” نے شمالی غزہ کے جبالیا علاقے میں اسرائیلی قابض افواج پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں:
- شاباک (اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی) کا ایک اہلکار
- اور یگانِ انجینئرنگ یَہالوم کے دو فوجی زخمی ہو گئے۔
🔹 عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، القسام کے مجاہدین نے ایک ڈرون یا کوادکوپٹر کے ذریعے بارودی مواد یا دستی بم اسرائیلی فوجیوں پر گرایا۔
🔹 جنگ کے ابتدائی مہینوں اور طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران، فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے خودکش ڈرونز، کوادکوپٹرز، اور ہیکسا کوپٹرز کے ذریعے کئی حملے کیے۔
تاہم حالیہ مہینوں میں یہ قسم کے حملے کم ہو گئے ہیں، اور میدان جنگ میں ان ڈرونز کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق، اگر ایسے حملے دوبارہ جاری ہو جائیں، تو غزہ میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔