بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

n01212594-b.jpg

بنوں میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں افسوسناک واقعہ ترنگ قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔ جاں بحق اہل کار کی شناخت ابرار خان کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بنوں پولیس نے اہل کار ابرار خان کی لاش قبضے میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کی۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی قائم کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے