جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود ازہر کا خاندان کے افراد جاں بحق ہونے پر پیغام

بزدل دشمن بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں رات کی تاریکی کے دوران کیے گئے فضائی حملوں میں بہاولپور میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود ازہر کے خاندان کو مرکز عثمان و علی اور مسجد سبحان اللہ میں نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے مولانا مسعود ازہر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرے خاندان کے دس افراد کو آج رات اکٹھے یہ سعادت نصیب ہوئی۔۔۔۔۔ پانچ تو معصوم بچے۔۔۔۔ جنت الفردوس کے پھول۔۔۔ میری جان سے پیاری میری بڑی بہن صاحبہ۔۔۔۔ ان کے محترم خاوند۔۔۔۔ میرے عالم فاضل بھانجے۔۔۔۔ اور ان کی اہلیہ۔۔۔۔ اور میری پیاری عالمہ فاضلہ بھانجی۔۔۔۔۔ ہمارے درینہ یار بھائی حذیفہ اور ان کی والدہ محترمہ۔۔۔۔۔ مزید دو پیارے ساتھی۔۔۔۔۔ یہ کُل چودہ خوش نصیب۔۔۔۔ یقینی زندہ سلامت اللہ تعالیٰ کے مہمان بن گئے۔ واضح رہے مولانا مسعود ازہر سوشل میڈیا کے ذریعے مکتوب خادم کے عنوان سے پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں۔
پیغام کا متن:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مگر اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا وقت بہت پکا ہے۔۔۔۔۔ وہ آگے پیچھے نہیں ہوسکتا۔۔۔۔ ہمارے ایک گھر میں کل چار بچے تھے۔۔۔۔ سات سال سے تین سال تک کے۔۔۔ وہ چاروں اکٹھے جنت میں جا بسے۔۔۔۔ اُن کے والدین اکیلے ہوگئے۔۔۔۔ مگر یہ ”قرون اولیٰ“ جیسی سعادت ان کو ہی ملتی ہے۔۔۔ جن سے اللہ تعالیٰ پیار فرماتا ہے۔۔۔۔ ان کے جانے کا یہی وقت مقرر تھا۔۔۔۔ مگر رب کریم نے ان کو موت نہیں۔۔۔۔ زندگی عطاء فرما دی۔۔۔ ”مُودی“ کے اس ظلم نے سارے ضابطے توڑ دیئے۔۔۔۔ اب کوئی وہاں رحم کی امید نہ رکھے۔۔۔۔ جامع مسجد سبحان اللہ کے بمباری سے شہید ہونے والے گنبد۔۔۔۔ کا قہر و غضب دشمنوں پر ایسا برسے گا کہ۔۔۔ ان کی نسلیں بھی ان شاء اللہ اسے یاد رکھیں گی۔۔۔