آذربائیجان کے عالم دین کا احتجاج؛ بھوک ہڑتال

Screenshot_20250503_024826_Gallery.jpg

آذربایجان کے روحانی مجاہد حاج طالع باقرزاده نے نیتن یاہو کے دورۂ آذربایجان کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر دی

🔸 آذربایجانی عالم دین اور مجاہد حاج طالع باقرزاده نے آذربایجان کے صدر الہام علی‌اف کے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دورے پر احتجاج کرتے ہوئے جیل سے اعلان کیا ہے کہ وہ بھوک ہڑتال پر ہیں۔

🔹 حاج طالع نے ایک خط میں عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کے دورۂ آذربایجان کے خلاف احتجاج کریں، اور علی‌اف کو اس "ناقابلِ بخشش گناہ” سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔

🔸 موصولہ اطلاعات کے مطابق، متعدد اسلامی قیدیوں نے بھی حاج طالع کے ساتھ بھوک ہڑتال میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

🔹 یاد رہے کہ اسرائیل آذربایجان کو اپنی سب سے قیمتی اسٹریٹجک اثاثہ اور امریکہ کے بعد اپنا سب سے قریبی اتحادی تصور کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے