پختونخوا میں کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، سرکاری ملازم زخمی

خیبر پختونخوا میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہل کار جاں بحق اور سرکاری ملازم زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق چارسدہ کے غنی خان روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ محکمہ صحت کا ایک ملازم شدید زخمی ہو گیا۔
افسوس ناک واقعہ چارسدہ سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ایک کار کو نشانہ بنایا، جس پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار فاروق موقع پر ہی دم توڑ گیا۔