IMG_20250429_233010_261.jpg

امریکی اعتراف: یمن میں سات ریپر ڈرون اور ایک جنگی طیارہ تباہ
واشنگٹن/صنعا – بین الاقوامی ڈیسک

امریکی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ یمن پر فضائی حملوں کے آغاز (مارچ 2025) سے اب تک امریکہ کو سات جدید MQ-9 ریپر ڈرونز کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، جن کی فی یونٹ لاگت تقریباً 30 ملین ڈالر ہے۔

یہ ڈرونز انصاراللہ (حوثی) مجاہدین کی نگرانی اور فضائی اہداف کی نشاندہی کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ امریکی ذرائع کے مطابق، ساتواں ڈرون 22 اپریل کو مار گرایا گیا۔

اس کے علاوہ، امریکی بحری بیڑے کے اہم اثاثے، طیارہ بردار بحری جہاز "یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومن” سے منسلک ایک F-18 جنگی طیارہ بھی بحیرہ احمر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک نیوی اہلکار زخمی ہوا۔ اس طیارے کی مالیت تقریباً 67 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ نقصان واشنگٹن کی یمن میں جاری فوجی کارروائیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج اور لاجسٹک دھچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے