لبنان کے سابق وزیر خارجہ اور ماہر قانون دان "فارس بویز”
میرے خیال میں ٹرمپ نے ابھی تک ایران کے بارے اپنا موقف حتمی طور پر ظاہر نہیں کیا
اس کے ساتھ نیتن یاہو موجود ہے جو اس کوشش میں ہے کہ اسے (ٹرمپ کو) کسی نہ کسی طرح ایران کے ساتھ براہ راست جنگ میں دھکیل دے
وہ کوششیں کہ جن میں نیتن یاہو دو سال قبل
بائیڈن کے زمانے سے مشغول ہے، اور اسے تاحال انہیں عملی جامہ پہنانے کا کوئی موقع نہیں ملا!
اس کی پوری کوشش ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے ٹرمپ کو اس رستے پر لے آئے
ٹرمپ بھی اپنی مالی و تجارتی ذہنیت کے باعث، اس منظر (جنگ) کی جانب زیادہ جھکاؤ ظاہر نہیں کر رہا
کیونکہ یہ موضوع کوئی مذاق نہیں
اور یہ (جنگ) تمام خلیجی ممالک کہ جو تیل کے ذخائر کے حامل ہیں اور امریکہ کے اتحادی ہیں، کو ایک عظیم سانحے کے ساتھ دوچار کر دے گا
یہ موضوع (جنگ) تیل کی عالمی منڈی کو بھی ایک عظیم بحران سے دوچار کر دے گا
یہ موضوع (جنگ) اسی طرح سے خطے میں امریکہ کی ان تمام ملٹری بیسز اور بحری بیڑوں کو بھی شدید حملوں کا شکار بنا دے گا
پس ٹرمپ، فوائد جمع کرنے کے مقابلے میں جنگ کی جانب زیادہ جھکاؤ نہیں رکھتا!
کیا ایران حقیقتاً ان (امریکی) بحری بیڑوں کو خطرہ لاحق کرنے کی فوجی طاقت رکھتا ہے؟
جی بالکل، ایران یہ توانائی رکھتا ہے.. ایران کی میزائل پاور مشہور ہے
جب تک آپ ایرانیوں کے ساتھ مذاکرات کریں، ایرانیوں کو مذاکرات کا گرو پائیں گے!
وہ بازار میں بھی مہارت رکھتے ہیں، انہوں نے تہران کا بازار سجا رکھا ہے
کہ جو مذاکرات کی علامت ہے اور یہ ان کی مہارت کا حصہ ہے!
لیکن جس وقت آپ اس بات کا باعث بنیں گے کہ ایرانی یہ محسوس کریں کہ آپ ایران کے خلاف ایک
ایٹمی جنگ کی تیاری کر رہے ہیں.. تو پھر فطری سی بات ہے کہ وہ اپنی پوری قوت کا استعمال کریں گے!!
اور یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ وہ انتہائی اہم میزائل پاور بھی رکھتے ہیں..!!