یمنی مقاومت سے امریکی کمپنیوں کو بھاری نقصان

یمن کی پابندیوں سے امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کو بھاری نقصان
امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی جانب سے امریکہ پر عائد پابندیوں کے نتیجے میں، امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔
واشنگٹن کے ایک تحقیقی مرکز کے مطابق، یمن کی جانب سے بحیرہ احمر کی ناکہ بندی نے امریکی فوجی ساز و سامان کی ترسیل کو متاثر کیا ہے، جس سے امریکہ کی فوجی نقل و حرکت اور آپریشنز کی نگرانی میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، امریکہ کا 80 فیصد دفاعی ساز و سامان تجارتی جہازوں کے ذریعے منتقل ہوتا ہے، جو یمنی حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ متبادل راستے نہ صرف مہنگے اور وقت طلب ہیں بلکہ ان سے فوجی حکمت عملی بھی متاثر ہو رہی ہے۔