جولانی دہشتگردوں کی بیبی زینب س کے روضہ کی بے حرمتی

حضرت زینبؑ کے روضے کی بے حرمتی، جولانی گروہ کے شدت پسندوں نے پرچم اتار دیا
دمشق: اطلاعات کے مطابق، دہشت گرد تنظیم جولانی سے وابستہ عناصر نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مقدس روضے پر نصب پرچم کو اس بنا پر اتار دیا کہ اس پر "یا زینب” کا شعار تحریر تھا۔
ان شدت پسندوں کا دعویٰ ہے کہ اس قسم کے مذہبی نعرے معاشرے کے مختلف طبقات کے درمیان امن و امان کو متاثر کرتے ہیں۔
اس اقدام پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔