ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں: مریم نواز

0-186.jpg

شنگھائی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔شنگھائی میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، چین کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں کام کریں گے، چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں چین کے اشتراک سے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، اس دورے سے قبل آخری دفعہ 32 سال پہلے چین آئی تھی، اس دفعہ آئی تو مختلف ملک دیکھا، دوست ملک کی ترقی موجودہ تاریخ کا معجزہ ہے، یہ مکمل بدل چکا، یہ ترقی پاکستان جیسے ممالک اور مجھ جیسے نئے لوگوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین صرف معاشی معجزہ نہیں ہے بلکہ یہ دیگر شعبوں، انفرا اسٹرکچر، تربیت یافتہ افرادی قوت، صنعتی، تخلیقی شعبے کے علاوہ آلودگی کو قابو کرنے، دھویں کو کم اور ختم کرنے میں بھی اس کے اقدامات حیرت انگیز ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے