شہدائے غزہ کی تعداد 40 ہزار 988 ہوگئی

171378077.jpg

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر گیارہ مہینے سے جاری صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 40 ہزار 988 فلسطینی شہید اور 94 ہزار 825 زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے آج پیر کی شام ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے تین سو انتالیس دن پورے ہوچکے ہیں۔

فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 16 شہیدوں کے جنازے اور 64 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا۔

فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت غزہ میں کھانے کی پینے کی اشیا کے ساتھ ہی کسی بھی قسم کا ایندھن بھی نہیں پہنچنے دے رہی ہے۔

فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق ایمبولنسوں اور ایمرجنسی خدمات انجام دینے والے طبی مراکزاور ٹراما سنٹرس کے لئے ضرورت ایندھن بھی ختم ہوگیا ہے اور اس سو سائٹی کی سرگرمیاں بھی رک جانے کے قریب پہنچ چکی ہیں

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے