مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکریٹری شبیر ساجدی نے ضلع کوہاٹ کے ورکرز سے خطاب
مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکریٹری شبیر ساجدی نے ضلع کوہاٹ کے ورکرز سے خطاب کرتے ہویے کہا ہے کہ اسرائیل اور سرپرست امریکہ اور ہمنواؤں نے عرصہ دراز سے مسلمان حکمرانوں کو کٹھ پتلی بنا رکھا ہے، مخلتف دہشت گرد تنظیموں جیسے داعش کے نام پر مسلمان دنیا کو ایک دوسرے سے دست بہ گریبان کر کے لاکھوں مسلمانوں کو مسلمانوں کے ہاتھوں قتل کروایا ہے، عراق کو ایران، بلوچ کو پنجابی ، شیعہ کو سنی سے لڑوا کر گلی کوچوں، مسجد ومندر اور کلیسا وگردواروں میں خون کی ہولی کھیلی گئی، کہیں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو بہانا بناکر عراق کے تیل پر کبھی حوثیوں کو نشانہ بنا کر عراق کویت قطر بحرین سمیت عرب ممالک کے کم و بیش سارے معدنی وسائل اور بندرگاہوں پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط اور منظم فوجی اڈے بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ کو افغانستان اور عراق میں دم دبا کر بھاگنا پڑا ہے، یمن و شام میں ذلیل ہوکر شکست کھائی ہے، اسی طرح فلسطین میں بھی شکست انکا مقدر ٹھہرے