ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے مابین تعلقات کو باہمی افہام و تفہیم کے نئے مرحلے لے جانے کی ضرورت ہے، عباس عراقچی

171366965_1.jpg

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ تہران خلیج تعاون کونسل اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یہ بات خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل شیخ جاسم محمد البدیوی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے مابین تعلقات کو باہمی تفہیم اور تعاون کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونا چاہئے۔

شیخ جاسم محمد البدیوی نے اس موقع پر وزیر خارجہ کی حیثیت سے سید عباس عراقچی کوان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی اور اسلامی جمہوریہ ایران اور خلیج فارسی کونسل کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو انتہائي اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک خطے کو درپیش بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ صلاح و مشورے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے