عدلیہ میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس

p.jpg

عدالتی امور میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کیلئے جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں نظام انصاف میں مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر غور کیا گیا۔
جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی اجلاس میں زیر التواء مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔ سپریم کورٹ کے جج کمیٹی ممبر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ نہ صرف اعلیٰ اور ضلعی عدلیہ بلکہ خصوصی عدالتوں اور انتظامی ٹربیونلز کے لیے بھی جامع آٹومیشن پلان مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے تجویز پیش کی کہ ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنا ہوگا، عدالتوں کے لیے ڈیٹا ایکسچینج کے لیے معیاری ڈیٹا پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے، ڈیٹا کے حصول کے بعد ہی مصنوعی ذہانت کا نظام عدل میں بہتر استعمال ہو سکتا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے