شہید صدر کے جنازے میں شرکت کے لئے ہندوستان سے نائب صدر آرہے ہیں

171160175.jpg

صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے جنازے میں ہندوستان کا سرکاری وفد نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کی قیادت میں شرکت کرے گا. ہندوستان کی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ نائب صدر اور پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے چیئر مین جگدیپ دھنکڑ شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ شہید حسین امیر عبداللّہیان نیز حالیہ ہیلی کاپٹرحادثے کے دیگر شہدا کے جنازے میں شرکت کے لئے 22 مئی کو ایک وفد کے ہمراہ ایران پہنچیں گے ۔

یاد رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ شہید ڈاکٹرحسین امیرعبداللّہیان اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر مںگل کو ہندوستان میں عام سوگ منایا گیا اور قومی پرچم جھکا دیا گیا ۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیرخارجہ اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ہندوستان کی صدر دروپدی مرمو، وزير اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات جاری کرکے، ایران کی قیادت، حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نئی دہلی میں اسلامی جہموریہ ایران کے سفارت خانے میں جاکراس اندوہناک سانحے پر تعزیت پیش کی۔

یاد رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور دیگر اہم شخصیات کی شہادت پر ممبئی، حیدرآباد، بنگلور، دہلی، لکھنؤ اور کولکتہ سمیت ہندوستان کے اکثر شہروں میں اور اسی طرح ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیراور کرگل لداخ میں عوامی سطح پر سوگ اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے