کشتی کے عملے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا گیا

4967580.jpg

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسٹونیا کے ہم منصب مارگس تاساکانا سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے دوطرفہ معاملات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماوں نے باہمی تعاون اور تعلقات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی برادری کو متحد ہوکر کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ عالمی سطح پر صہیونی حکومت جنگ بندی، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور جنگی قیدیوں کی فی الفور رہائی کے دباو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنی سمندری حدود میں تحویل میں لی گئی کشتی کے عملے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آزاد کیا ہے۔ کشتی کا کپتان اگر تعاون کرے تو عملے کے تمام افراد کو ان کے آبائی ممالک واپس روانہ کیا جائے گا۔عبداللہیان نے کہا کہ سمندری جہازوں کو بین الاقوامی قوانین اور ملکوں کی سمندری حدود کی رعایت کرنا چاہئے۔اس موقع پر اسٹونیا کے وزیرخارجہ نے ایران کی جانب سے اسٹونیا سے تعلق رکھنے والے عملے کو آزاد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے