ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ بیجنگ
ایران اور چین کی اسٹریٹیجک شراکت داری انتہائی اہم ہے: دورہ بیجنگ کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا پیغام
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تہران اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔
چین کے دورے کے بعد، وزیر خارجہ نے ایک پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ایران چین کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو خصوصی اہمیت دیتاہے اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
سید عباس عراقچی نے جمعرات کی صبح سویرے چین کے دورے کے بعد ایکس پر جاری کیے جانے والے والے پیغام میں لکھا ہے کہ "آج کیے گئے فیصلے خطے میں مستقبل کے اسٹریٹجک توازن پر اثر انداز ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں نے چین میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ کامیاب مشاورت کی۔ ایران اس اسٹریٹیجک شراکت داری کو خصوصی اہمیت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جسے ہم نے گزشتہ برسوں کے دوران چین کے ساتھ قائم اور مضبوط کیا ہے۔
سید عباس عراقچی نے کہاکہ "آج کیے گئے فیصلے خطے میں مستقبل کے اسٹریٹیجک توازن پر اثر ڈالیں گے اور ان کے متعدد اور دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ صدر شی جن پنگ کی جانب سے پیش کردہ امن کے چار اصول کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔”
ایرانی وزیر خارجہ نے ایران چین کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو خصوصی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔