باب المندب کی بندش رُکوانے کیلئے اسرائیل سے انٹیلیجنس معاونت طلب

14050619180109394381544110

باب المندب کی بندش رُکوانے کیلئے سعودی ولی عہد نے اسرائیل سے انٹیلیجنس معاونت طلب کی، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے باب المندب کی بندش رکوانے کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت طلب کی ہے۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیل اور دیگر خلیجی ممالک سے براہ راست اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے بالواسطہ رابطے کر کے معاونت طلب کی۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق انصاراللہ کے خلاف حملوں سے امریکا کے انکار نے سعودی عرب کو شدید مشکل میں ڈال دیا ہے، سعودی عرب متعدد محاذوں سے حملوں کی زد میں ہے اور سعودی عرب کے برآمدی راستے بند ہو رہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے دعوے پر سعودی حکام کی جانب سے تاحال کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آ سکا ہے۔

Pause

Unmute

Loaded: 0%

Progress: 0%

Remaining Time-0:24Fullscreen

Pause

Unmute

Loaded: 0%

Progress: 0%

Remaining Time-0:24Fullscreen

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے