صدرپزشکیان: ایران جھکنے والا نہیں!
صدرڈاکٹرمسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام زورزبرستی اورغنڈہ گردی کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اتوار کی صبح ایکس پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ” اگر امریکی جنگجو ہیں تو ہمارے فوجی دلاوروں کا سامناکریں۔”
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ "وہ غیر فوجی تنصیبات، کھانے پینے کی اشیا کے ذخائراورعوام کی معیشت پر کیوں حملہ کرتے ہیں؟”
صدرمملکت نے لکھا ہے کہ ” اگر ان کے اندرانسانیت کی معمولی سی بھی بو ہے تو خوراک، پانی اور دواؤں تک عوام کی دسترسی کیوں روک رہے ہیں؟”
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہمارے عوام زورزبرستی اور دادا گیری کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں، ایران ہرگز گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔”