انڈونیشیا میں 243 مسافروں سے بھری کشتی لاپتا، 103 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

442014_4403688_updates

انڈونیشیا میں ایک مسافر بحری جہاز لاپتا ہوگیا جس میں 243 مسافر سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں ایک مسافر بحری جہاز جاوا سی میں سفر کررہا تھا کہ اس دوران جہاز سے حکام کا رابطہ  منقطع ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بحری جہاز جاوا کے شہر سورابایا سے بورنیو جزیرے کے جنوبی کالیمانتان صوبے کے شہر بنجرماسن جا رہا تھا اور جہاز میں 243 افراد سوار تھے جن میں سے 103 مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ ایک کے ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ 

انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے مطابق جہاز کی آخری معلوم پوزیشن جاوا سی میں بنجرماسن کی ایک بندرگاہ سے تقریباً 148 کلومیٹر دور تھی، جہاز کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

انڈونیشین حکام کا بتانا  ہے کہ  آخری بار رابطہ ہونے پر کشتی سے خراب موسم کا سامنا کرنے کا بتایا گیا تھا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے