آبنائے ہرمز میں ایران کے تجارتی بحری جہاز پر حملہ، ایک شہید چار زخمی

173103156

 آبنائے ہرمز میں جزیرہ ہنگام کے پاس ایران کے ایک تجارتی بحری جہاز پر کوئی نامعلوم چیز آکر گری جس سے عملے کا ایک فرد شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

 قشم کے کمشنرحسین امیر تیموری نے اتوار کو ارنا کے نامہ نگار کو بتایا ہے کہ ایران کا تجارتی بحری جہاز، حملے کے وقت جزیرہ ہنگام کے پاس آبنائے ہرمز کی حدود میں تھا۔

انھوں نے بتایا کہ اس کنٹینربردار تجارتی جہاز میں حملے کے وقت عملے کے 10 افراد موجود تھے جن میں سے ایک شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

 قشم کے کمشنرحسین امیر تیموری نے بتایا کہ یہ حملہ آج اتوار کی صبح ہوا اوراس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تجارتی جہاز پر لگنے والے پرجیکٹائل کی نوعیت  ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

قشم کے کمشنر نے کہا کہ اس  حملے کے بارے میں مکمل تفصیلات کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔   

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے