عمان اجلاس کی اہمیت پر زور

ismail-baqai1789004008-0

ایران اورعرب ملکوں کے مجوزہ عمان اجلاس کی اہمیت پر زور

ایران کے ترجمان دفتر خارجہ نے مجوزہ عمان اجلاس کو خلیج فارس میں امن و استحکام کے لئے بنیادی قدم قرار دیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں، ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ علاقائی ممالک ایران کے نشانے پر نہیں ہیں۔

 انھوں نے کہا ہے کہ ایران کے حملوں کا ہدف، وہ امریکی فوجی اڈے ہیں،جہاں سے ایران کے خلاف جارحیت کی گئی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے اس انٹرویو میں کہا کہ پیر کو عمان میں جو اجلاس ہونے جارہا ہے، وہ خلیج فارس میں سلامتی و استحکام کی راہ میں اٹھایا جانے والا اہم قدم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے