اگرمحاصرہ ختم نہ ہوا تو حالات سعودی عرب کے خلاف ہوں گے:صنعا

173102612 (1)

صنعا: اگرسعودی عرب محاصرہ اور جارحیت ختم نہيں کرے گا تو اس کے لئے حالات مختلف ہوں گے

یمن کی مسلح افواج کی فوجی کمیٹی کے سربراہ نے زور دیا ہے کہ اگر سعودی عرب نے اس ملک کے خلاف اپنا محاصرہ اور جارحیت ختم نہ کی تو حالات سعودی عرب کے خلاف ہوں گے۔

یمن کی مسلح افواج کی فوجی کمیٹی کے سربراہ میجر جنرل یحیی الرزامی نے المسیرہ  ٹی وی چینل سے  ایک گفتگو میں خبردار کیا ہے کہ  اگر سعودی عرب باعزت صلح کی طرف نہیں بڑھتا اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل نہيں کرتا  تو اس کا انجام  پوری طرح سے ہتھیار ڈالنا ہوگا۔

یمن کے نائب وزیر اعظم برائے دفاع و سلامتی جلال الرویشان نے بھی المسیرہ  ٹی وی چینل سے ایک گفتگو میں زور دیا ہے کہ  یمن "محاصرے کے مقابلے میں محاصرہ اور کشیدگی میں اضافے کے مقابلے میں کشیدگی میں اضافہ” کے اصول  پر عمل درآمد پر مصمم ہے۔

انہوں نے مزید کہا: سعودی عرب  کو ایمان و حکمت  سے معمور قوم کی موجودہ  پوزیشن اور تاریخ کا بغور جائزہ لینا چاہیے۔

الرویشان نے یمن کے اندر سعودی عرب سے وابستہ  عسکریت  پسندوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صحیح راستے پر واپس آئیں اور کہا کہ اگر وہ سعودی عرب کا آلہ کار بننے پر اصرار کریں  گے تو ان کا انجام شکست ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے