سعودی عرب میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی تردید!
سعودی عرب میں صرف جائز اہداف کو نشانہ بنایا ہے: انصاراللہ
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے سعودی عرب میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب جارحیت کے جواب میں شہری تنصیبات کو نہیں بلکہ جائز اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
المیادین کے حوالے سے کی منگل کو ارنا رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن "محمد الفرح” نے کہا ہے کہ "سعودی عرب کے اندر شہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔
انہوں نے یمنی فضائيہ اور عرب اتحاد متعلق خبروں کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر عرب اتحاد یا یمنی فضائیہ کا سرے سے کوئی وجود نہیں اور ان دعوؤں کو جھوٹے پروپکنڈے کی آڑ میں خود کو چھپانا ہے۔
انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے حالیہ دنوں میں درجنوں فضائی حملے کیے گئے جن میں درجنوں یمنی شہری، خواتین اور بچے شہید ہوئے ہیں۔
انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے اس رکن نے صوبہ الجوف کے علاقے الاصلاحیہ پر سعودی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ ابھی تک سعودی حملے میں تباہ ہونے والے عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
محمد الفرح کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگيا ہے۔ انصار اللہ نے یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے فضائی حملوں کے جواب میں جائز اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔