امریکی وزیر خارجہ کی دروغ بیانی پر ایران کا ردعمل

173090807

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کے جھوٹ حقیقت کی جگہ نہیں لے سکتے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یمن اور سعودی عرب کے معاملے میں ایرانی مداخلت کے تعلق سے امریکی وزیرخارجہ کے جھوٹے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ حقیقت کی جگہ نہیں لے سکتے۔

 اسماعیل بقائی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ” مارکو روبیو کے جھوٹ، حقیقت کی جگہ نہیں لے سکتے۔”

انھوں نے لکھا ہے کہ ” انصاراللہ خودمختار ہے اپنے فیصلے خود کرتی ہے، نہ کسی سے ڈکٹیشن لیتی ہے اور نہ ہی کسی کی نیابتی فورس ہے۔”  
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ” علاقے میں بے ثباتی کی جڑ امریکا کی فوجی مداخلت اور اس کی تسلط پسند پالیسیوں میں تلاش کرنی چاہئے۔ "

انھوں نے لکھا ہے کہ ” اگر واشنگٹن امن پسند ہوتا تو یہ سادہ سا کام کرتا کہ علاقے میں بے ثباتی پیدا کرنے والے غلط اور برے اقدامات نیز مداخلت بند کردیتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے