اسکاٹ بسنیٹ کھائی کے دہانے پر !

173075520

تیل کی قیمتوں میں تیز رفتار اضافے نے امریکی وزیر خزانہ کو کھائی کے دہانے پر پہنچا دیا: اسپیکر قالیباف

ایران کے اسپیکر پارلمنٹ محمد باقر قالیباف نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسٹریٹجک ذخائر میں تیزی سے کمی، قرضہ بانڈ کے ریٹ آف ریٹرن میں غیر معمولی اضافے اور مستقبل تیل کی بڑھتی ہوئی قیتموں کے اثرات نے(امریکی وزیر خزانہ) اسکاٹ بسنیٹ کو کھائی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

 اسپیکر محمد باقر قالیباف نےایکس پوسٹ میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بسنیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عمان کے تیل کے مستقبل کی قیمت، امریکی حکومت کے بانڈز کے ریٹ آف ریٹرن ، اور تیل کے اسٹریٹیجک ذخائر کی سطح کو غور سے دیکھو۔

انہوں نے مزید لکھا کہ” ہیرو! مسقبل میں تیل کی قیمتوں کے حوالے سے جتنا زور لگا سکتے ہوئے لگالو ! کیونکہ تمہارا سارا کیریئر اسی پر منحصر ہے۔ یا تو خطرناک حد سے آگے اسٹریٹجک ذخائر سے تیل نکالنا جاری رکھو اور ذخائر میں تیزی سے کمی کی وجہ سے تیل کے ذخائر کے نمک غاروں کے بیٹھنے کا نظارہ کرو، یا ٹیکساس کے نمک دیوتاؤں سے پناہ مانگو اور دعا کرو کہ تیل کے ریزرو ذخائر کے کنویں نہ بیٹھیں۔ دنیا پاپ کارن خریدکر تمہارا تماشا دیکھ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے