امریکی معیشت کے برے دن
امریکی معیشت کے برے دن آنے والے ہیں: ایران کے نائب صدر کا انتباہ
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ امریکی معیشت کے برے دن آنے والے ہیں۔
اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں محمد رضا عارف کا متنبہ کیا ہے کہ امریکیوں کو پٹرول اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی فکر کرنا چاہیے کیونکہ امریکی معیشت کے لیے برے مہینے شروع ہونے والے ہیں۔
نائب صدر محمد رضا عارف نے جمعرات کے روز سوشل نیٹ ورک ایکس پر پر لکھا کہ ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کے نئے جرائم کے بعد ہم نے سلامتی اور دفاعی کے حوالے سے اپنی اسٹریٹیجی تبدیل کردی ہے۔
ایران کے نائب صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد سے، ہمارا ردعمل "غیر متوازن”، "کثیر جہتی ” اور "جارح کی سلامتی سلب کرنے ” والا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں کو پٹرول اور ایندھن جمع کرنے کی فکر کرنا چاہیے کیونکہ امریکی معیشت کے تاریک مہینے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔