مظفرگڑھ، ایم ڈبلیو ایم یونٹ بستی بُکاں والا کا اجلاس، تجمل عباس صدر، سجاد حسین جنرل سیکرٹری منتخب
مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری، ایم ڈبلیو ایم مظفرگڑھ کے ضلعی صدر سید شفقت کاظمی کے مطابق بستی بُکاں والی یونٹ کا اجلاس مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں اتفاق رائے سے تجمل عباس کو یونٹ صدر جبکہ سجاد حسین کو جنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا۔ اجلاس میں 14رکنی یونٹ کابینہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر نومنتخب یونٹ صدر تجمل عباس نے صیہونی میڈیا کی جانب سے کیے گئے بے بنیاد پروپیگنڈہ کے خلاف احتجاج کیا گیا، اُنہوں نے کہا کہ آج دنیا کے مظلوموں اور مستضعفین کی توانا اور مظبوط آواز کا نام سید علی خامنہ ای ہے، دشمن لاکھ سازشیں کر لے اللہ اپنے نور کو باقی رکھے گا۔
