صہیونی دہشتگردوں کی طرف سے فلسطینیوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ
مغربی کنارے میں قابض افواج کی حالیہ کارروائیوں کے دوران جھڑپیں اور فلسطینیوں کی گرفتاریاں
🔹 صہیونی حکومت کی فورسز نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں وسیع پیمانے پر چھاپے مارے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ان حملوں کے دوران گاؤں “راس کرکر” میں درخت جڑ سے اکھاڑ دیے گئے، جبکہ جنوب اور مغربِ جنین میں واقع قصبوں اور دیہات میثلون، صانور اور رمانہ میں توڑ پھوڑ، گرفتاریاں اور فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا گیا۔
صانور میں ایک نوجوان کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ رمانہ میں گھر پر چھاپے کے بعد شادی ابو صویص کو گرفتار کر لیا گیا۔
🔹 مغربی کنارے کے شمال اور جنوب میں بھی قابض افواج کی کارروائیاں جاری رہیں۔ صہیونی فورسز نے دیر شرف چیک پوسٹ سے نابلس کی طرف یلغار کی اور التعاون العلوی محلہ اور شہر کے مرکز کو آنسو گیس کی شیلنگ اور گھروں پر چھاپوں کا نشانہ بنایا۔
اسی طرح الخلیل کے شمال میں واقع العروب کیمپ اور اذنا اور کفر عقب کے شہروں میں بھی جھڑپیں ہوئیں اور متعدد شہری گرفتار کیے گئے۔
فلسطینی صحافی مروان حرز اللہ کو بھی بیت ایبا میں گرفتار کر لیا گیا۔
