ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر سید اظہر کاظمی کا دورہ کوٹ چھٹہ، تحصیل کابینہ سے ملاقات
مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازیخان کے صدر سید اظہر حسین کاظمی نے تحصیل کوٹ چھٹہ کا دورہ کیا، تحصیل صدر مولانا مظہر عباس جعفری اور اُن کی کابینہ سے ملاقات کی۔ تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا اور تنظیم سازی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سید اظہر حسین کاظمی نے صیہونی میڈیا کی جانب سے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حوالے سے کیے گئے جھوٹے پراپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اعصابی شکست تسلیم کرچکا ہے، آج پوری دنیا امریکی بدمعاشی اور ہٹ دھرمی کو دیکھ رہا ہے، کس طرح نام نہاد مسلم حکمران چُپ سادھے ہوئے ہیں لیکن آج بھی مرد میدان للکار رہا ہے، گزشتہ بارہ دنوں کی ایران اسرائیل جنگ میں جو ڈٹا رہا ہے بھلا وہ آج کیسے بھاگے گا، ہم فرار سے زیادہ شہادت کو ترجیح دیتے ہیں۔
