غزہ میں شہداء کی تعداد ۷۰ ہزار ۶۶۷ تک پہنچ گئی

IMG_20251216_220702_323.jpg

غزہ میں شہداء کی تعداد ۷۰ ہزار ۶۶۷ تک پہنچ گئی

🔹 غزہ کی وزارتِ صحت نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ۷ اکتوبر ۲۰۲۳ (۱۵ مہر ۱۴۰۲) سے اب تک غزہ کی پٹی میں شہداء کی تعداد ۷۰ ہزار ۶۶۷ ہو چکی ہے۔

🔹 گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران ملبے تلے سے نکالے گئے دو شہداء کی لاشیں اور ۶ زخمیوں کو غزہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

🔹 اسی دوران یہ بھی اطلاع دی گئی کہ محمد خلیل ابوالخیر نامی ایک فلسطینی نومولود، جو دو ہفتے قبل پیدا ہوا تھا، شدید سردی کے باعث جسمانی درجۂ حرارت میں خطرناک کمی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ بتایا گیا کہ اس بچے کو دو دن قبل اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ گزشتہ روز انتقال کر گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے