ٹرمپ کا سعودی ولی عہد سے ریاض–تل ابیب تعلقات کی بحالی پر گفتگو
ٹرمپ کا سعودی ولی عہد سے ریاض–تل ابیب تعلقات کی بحالی پر گفتگو
🔹ایکسئوس کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر نے سعودی ولی عہد کے ساتھ ایک خفیہ ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا، جس میں انہوں نے ریاض سے مطالبہ کیا کہ غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی نارملائزیشن (عادیسازی) کا عمل شروع کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق، اس درخواست کے جواب میں سعودی عرب کی جانب سے تعاون کے لیے آمادگی کے اشارے بھی دیکھے گئے ہیں۔
🔹ایک امریکی اہلکار جسے اس رابطے کی تفصیلات کا علم ہے، نے بتایا کہ ٹرمپ نے اس گفتگو کے دوران کہا:
«غزہ کی جنگ کا خاتمہ میں نے کر دیا ہے، اور اب میں چاہتا ہوں کہ آپ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی معمول پر لانے کا عمل شروع کریں۔»
🔹رپورٹ کے مطابق، سعودی ولی عہد نے بھی اس راستے پر ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔
